کو ئٹہ( اباسین خبر) چمن کے علاقے اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی افغانستان تھا۔ چمن کے علاوہ قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلی زئی اور توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار اور اسپین بولدک سمیت کئی اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یہ زلزلہ جولائی میں بلوچستان کے ضلع ژوب میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک اور بڑا زلزلہ تھا، جس میں ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔
یااللہ خیر!بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے
4