اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گیس سپلائی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر اعلی افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے، جس کے باعث گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے اور گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے گھریلو صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات کی جائیں تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کا گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم
1