1
کراچی ( اباسین خبر) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر ڈاکٹر زوئیر زید سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی طلبہ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں جاری قتل عام، معصوم جانوں کے ضیاع اور اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دورانِ ملاقات، فلسطینی سفیر نے فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کے اعلان پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔