برلن( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔عالمی میڈیا کے مطابق، جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے چانسلر اولاف شولز کی حکومت کے ٹوٹنے کے بعد 23 فروری کو شیڈول ایوان زیریں انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔صدر نے کہا کہ ایسے وقت میں حکومت کا استحکام ضروری ہے جو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت رکھتی ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے بعد مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی اور انتخابی مہم شفاف اور غیرجانبدار ہوگی۔یاد رہے کہ جرمن چانسلر نے اتحادی حکومت بنائی تھی لیکن رواں ماہ کے آغاز میں وزیر خزانہ کرسٹیان لینڈنر کی فری ڈیموکریٹس پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔پولز کے مطابق، کنزرویٹو پارٹی کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) پر 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، جبکہ دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) ایس پی ڈی پر معمولی برتری میں ہے۔ گرینز پارٹی چوتھے نمبر پر ہے۔
جرمنی کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
3