پشاور( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران 13 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں کسی بھی باقی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔
سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک
1