3
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی سائبر سپیس کونسل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران کی اعلی سائبر اسپیس کونسل، جو انٹرنیٹ کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، نے آج واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائبر اسپیس کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔مزید بتایا گیا کہ یہ پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا پہلا قدم ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں واٹس ایپ پر گزشتہ دو سال سے پابندی عائد تھی۔