واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے 9 مئی کے مظاہروں میں ملوث 25 شہریوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سنائی جانے والی سزاں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں عدالتی آزادی اور شفافیت کی کمی ہے، اور پاکستان کو آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے ذریعے شہریوں کو سزا دینا بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان سے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی درخواست کی ہے۔برطانیہ نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائلز میں شفافیت کی کمی ہے، تاہم برطانیہ پاکستان کی قانونی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
امریکا کا پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کو سزاؤں پر اظہار تشویش
1