نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا کا اسپیس کرافٹ پارکر سولر پروب کرسمس کی شام سورج کے قریب سے گزرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اسپیس کرافٹ 2018 میں سورج کا معائنہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا اور اس سال کرسمس کے موقع پر سورج سے 38 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا۔پارکر سولر پروب 24 دسمبر بروز منگل نیو یارک کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پر سورج کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا۔ اس موقع پر اسپیس کرافٹ مواصلاتی رینج سے باہر ہوگا، جس کے باعث فوری رابطہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔ تاہم، ناسا کا کہنا ہے کہ اسپیس کرافٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا آنے والے ہفتوں میں حاصل کر لیا جائے گا۔20 دسمبر کو ناسا کی جانب سے حاصل ہونے والی ٹرانسمیشن کے مطابق، اسپیس کرافٹ اپنے معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، اور یہ کامیابی خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔
امریکی اسپیس کرافٹ سورج کے قریب سے گزرنے کو تیار
3