اسلام م آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون آئین و قانون کے مطابق اقدامات کرے۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ عبدالغفور حیدری، کامران مرتضی، راجہ پرویز اشرف، اور قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان ملاقات: مدارس رجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت
3