وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے چار پاکستانی اداروں کو نامزد کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق، ان اداروں میں نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس، ایفیلیئٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور راک سائیڈ انٹرپرائز شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ ادارے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری یا ترسیل میں ملوث ہیں، اور ان پر ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یہ آرڈر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام پر فوکس کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحت کی کہ ان اداروں پر کارروائی کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے آلات کی فراہمی میں مدد کی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے جڑے اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگا دیں
5