2
ٹوکیو( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ٹوکیو باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ 2024 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار سِلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑی زاہد مغل نے ٹوکیو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی، جس سے پاکستانی پرچم بلند ہوا۔یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان نے باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ میں میڈل جیتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت طارق پرویز نے کی، جو پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن کے صدر ہیں۔