17
اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے مدارس رجسٹریشن بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور انہیں آج ملاقات کے لیے مدعو کیا۔مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف پیش کریں گے۔وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے لیے مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق، اگر وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئیں تو مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کریں گے۔