2
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے کیپ ٹان سے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔پاکستانی ٹیم نے کیپ ٹان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 81 رنز کے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔اس سے قبل، پاکستان نے پارل میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے 7 وکٹ سے جیتا تھا۔ کیپ ٹان میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔