2
چکوال( اباسین خبر)بھارتی ہندو یاتری لاہور سے کٹاس راج مندر چکوال پہنچ گئے جہاں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ یاتری سخت سکیورٹی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کٹاس راج لائے گئے۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے اپنی مذہبی رسومات، جن میں بھانو سپتمی شامل ہے، ادا کیں۔ یاتریوں کے جذبات دیدنی تھے اور وہ اس قدیم مذہبی مقام کی زیارت سے خوش دکھائی دے رہے تھے۔