7
ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار شاہد کپور کی ایک تصویر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ماضی میں دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تھا، تاہم بعد میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر کے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق، کرینہ کپور اور شاہد کپور نے گزشتہ روز اپنے بچوں کے اسکول فنکشن میں شرکت کی، جہاں دونوں اداکاروں کو ایک تصویر میں کچھ ہی فاصلے پر دیکھا گیا۔