نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)امریکی طبی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے حال ہی میں چائے کو ایک صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ چائے کی صنعت کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور عالمی سطح پر چائے کے صحت سے متعلق فوائد کی تصدیق کرتا ہے۔ایف ڈی اے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ Camellia sinensis پودے سے حاصل ہونے والی چائے ایک صحت بخش مشروب ہے۔ چائے کی پیداوار اور اس کی عالمی مارکیٹنگ کرنے والے کئی اداروں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس سے چائے کو صحت کے لحاظ سے فائدہ مند مشروب کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔امریکا کی ٹی ایسوسی ایشن کے صدر پیٹر ایف گوگی نے اس فیصلے کو عالمی چائے کی صنعت کے لیے “شاندار خبر” قرار دیا، جس سے چائے کو بطور صحت بخش مشروب کے طور پر فروغ ملے گا اور مارکیٹ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔نارتھ ایسٹرن ٹی ایسوسی ایشن (این ای ٹی اے) کے مشیر اور ٹی بورڈ آف انڈیا کے سابق وائس چیئرمین، بدیانند بورکاکوٹی نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ ایف ڈی اے کے فیصلے سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق چائے کے صحت سے متعلق فوائد کو اجاگر کرتی ہے اور بھارتی حکومت کو بھی چائے کو صحت مند مشروب کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
چائے کو صحت بخش خوراک کے طور پر باقاعدہ درج کرلیا گیا
3