بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک)کبھی آپ نے سنا ہے کہ آج دوپہر کے کھانے میں کیڑے ہوں گے؟ یقینا، یہ سوچ کر آپ کا پہلا ردعمل الٹی آنا ہوگا، مگر ماہرین کے مطابق کیڑے پروٹین کا بہترین اور صحت بخش ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ہمیں اپنی خوراک میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، جو عام طور پر پھلیاں، انڈے یا گوشت جیسے ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔ گوشت میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کیڑے پروٹین کے حوالے سے جانوروں کے گوشت جیسے گائے کے گوشت، مچھلی یا چکن سے بھی زیادہ صحت بخش ہو سکتے ہیں۔کیڑے پروٹین کا ایک صحت مند اور پائیدار ذریعہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ غذائیت کے ماہرین کیڑوں سے پروٹین نکال کر اسے پاڈر میں تبدیل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب کیڑوں کے شوقین افراد کو ان کے سر یا پاں کو کھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ نیا طریقہ، اگر کامیاب ہو جاتا ہے، تو کیڑوں پر مبنی خوراک کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔مزید برآں، کیڑوں کی فارمنگ دیگر مویشیوں کے مقابلے میں ماحول کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس میں کم زمین، پانی اور توانائی کا استعمال ہوتا ہے، اور یہ کم گرین ہاس گیسیں پیدا کرتا ہے، جیسے کہ میتھین، جو موسمی تبدیلی کے لیے ذمہ دار ہوتی ہیں۔
غذائیت سے بھرپور کیڑے اب کھانا ہوا اور بھی آسان اور صحت بخش
1