استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صوبے بالی سیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں گولہ بارود بنانے والی ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پورا علاقہ لرز اٹھا اور آسمان تک آگ کے شعلے پہنچ گئے۔ اس ہلاکت خیز حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاکہ دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے، تاہم وزیر داخلہ نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کی ہے۔یہ واقعہ ترکیہ کے ملٹری ہتھیاروں کی صنعت سے جڑا ہوا ہے، جس کی ترقی میں صدر رجب طیب اردگان کی خصوصی توجہ شامل ہے، اور ترکیہ اب دنیا بھر میں ڈرون سمیت دیگر ملٹری ہتھیاروں کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔
ترکیہ میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکا؛ 12 ہلاکتیں
5