1
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے دوسرے سیزن کا شیڈول اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں سابق کرکٹرز کی ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو ایجبسٹن میں مدمقابل ہوں گی، جو کہ اس ایونٹ کا سب سے بڑا اور متوقع میچ ہوگا۔