3
غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران کل سے اب تک مزید 26 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی زد میں امدادی قافلے، رہائشی عمارتیں اور کمال عدوان اسپتال آ گئے۔ اس بمباری کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے سنگین صورتِ حال کے پیش نظر عالمی مداخلت کی درخواست کی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔