پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پارا چنار روڈ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں خصوصی پولیس فورس کی منظوری شامل ہے تاکہ علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کے لیے مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی اور بنکرز سمیت اسلحے سے صفائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکانٹس کو بند کرنے کے لیے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا گیا ہے۔ حکومت کے یہ اقدامات علاقے میں پائیدار امن اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہیں، اور جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے، اور اب تک تقریبا 500 افراد کو مختلف مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں اور امید ہے کہ فریقین جلد امن معاہدہ پر متفق ہو جائیں گے۔
پارا چنار میں قیام امن کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظوری
1
پچھلی پوسٹ