کراچی ( کامرس ڈیسک)سال 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس میں مقامی قرضوں میں 4 ہزار 632 ارب روپے کا اضافہ اور غیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی شامل ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2024 تک حکومتی قرضہ 69 ہزار 114 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، جس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 47 ہزار 231 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 884 ارب روپے تھا۔ماضی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں حکومتی قرضہ 65 ہزار 195 ارب روپے تھا، جس میں مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب اور غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 600 ارب روپے تھا۔مزید برآں، شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں 4 ہزار 304 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ نگران حکومت کے دوران (ستمبر 2023 سے فروری 2024) وفاقی حکومت کا قرضہ 840 ارب روپے بڑھا تھا۔
سال 2024: وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ
3