1
دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے شام کے دارالحکومت دمشق میں 13 سال بعد دوبارہ اپنا سفارتخانہ کھول دیا جو خانہ جنگی کے آغاز پر بند کر دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے پر قطر کا پرچم لہرا دیا گیا، اور قطر ترکیہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے اس ماہ باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔واضح رہے کہ کئی غیرملکی حکومتیں شام میں نئی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔