ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)بشارالاسد کی اہلیہ اسما الاسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے روس کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسما الاسد کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اپنے شوہر بشار الاسد سے علیحدگی چاہتی ہیں۔ اگر علیحدگی ہوتی ہے تو اسما کے لیے لندن واپس جانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسما نے ماسکو میں زندگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی والدہ سحر العطر کی مدد سے برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ اسما الاسد نے انگلینڈ کی ایک معروف قانونی فرم سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ مزید یہ کہ اسما کو لیوکیمیا کی بیماری ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ماسکو میں اس بیماری کا مناسب علاج نہیں ہو سکتا۔اسما نے روس کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی ہے اور ماسکو چھوڑنے کی خصوصی اجازت بھی مانگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اسما جو کبھی شام کی خاتون اول تھیں، اب ماسکو میں تنہائی اور غیر یقینی کی کیفیت محسوس کر رہی ہیں اور اپنی زندگی کے نئے باب کی تلاش میں ہیں۔
بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی
1