جوہانسبرگ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، جس میں صائم ایوب کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔ صائم ایوب نے 101 رنز بنائے، جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اور کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق کے بغیر رن بنائے آٹ ہونے سے ہوا، لیکن پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا۔ بابر اعظم 52 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان نے 53، سلمان آغا نے 48، اور طیب طاہر نے 28 رنز بنائے۔ باقی کھلاڑیوں میں سے محمد حسنین 4 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کی طرف سے ربادا نے 3، جینسین اور فوچیون نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کوربن بوش اور مپ ہاکا نے ایک ایک وکٹ لی۔میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اور بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 42 ویں اوور میں 271 رنز پر آٹ ہوگئی، اور ہیزچ کلاسن 81 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اور صائم ایوب نے ایک وکٹ لی۔ سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔صائم ایوب کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر جنوبی افریقہ کو پہلی بار وائٹ واش کردیا
1