لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو سابق کپتان بابر اعظم نے “چیتا” قرار دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا اور اس کامیابی میں صائم ایوب کا کردار کلیدی رہا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔ اس میچ میں صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریز کے پہلے میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی زبردست پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں پروٹیز کے خلاف پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔صائم ایوب کی اس شاندار کارکردگی پر بابر اعظم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں سراہا۔ بابر اعظم نے انسٹاگرام پر صائم ایوب کی میدان میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں “چیتا” قرار دیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کارکردگی، بابراعظم نے اوپنر صائم ایوب کو ’چیتا‘، قرار دے دیا
1