برازیلیا( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی برازیل کے گراماڈو علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریو گرانڈے ڈو سل اسٹیٹ سیکیورٹی سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ عمارت کی چمنی سے ٹکرا کر ایک مکان کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا اور پھر فرنیچر کی دکان پر جا گرا۔ریاستی سول پولیس کے محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹر کلیبر ڈاس سانتوس لیما نے بتایا کہ سول ڈیفنس نے 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ طیارے میں کتنے مسافر اور عملہ موجود تھے، تاہم ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ طیارے میں 10 افراد سوار تھے۔اس حادثے میں کم از کم 15 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طیارہ ریو گرانڈے ڈو سل کے سیاحتی شہر کینیلا سے اڑان بھر کر گراماڈو پہنچا تھا۔
برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک
1