کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرے ون ڈے کے دوران دو منفرد اور دل چسپ واقعات پیش آئے جو اس میچ کو یادگار بنا گئے۔جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں ایک خاتون نے میچ کے دوران بچے کو جنم دیا۔ یہ پیدائش اسٹیڈیم کی میڈیکل فسیلٹی میں ہوئی، جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملے نے خاتون کو مکمل مدد فراہم کی۔ پیدائش کے بعد اسکور بورڈ پر “مسٹر اور مسز رابینگ کو صحت مند بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد” کے الفاظ دکھائے گئے۔دوسری جانب، میچ کے دوران ایک تماشائی نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا اور دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ اس شخص نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کی، جس پر وہاں موجود تماشائیوں نے زوردار تالیاں بجاکر ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ون ڈے دو منفرد واقعات کی وجہ سے یادگار بن گیا
2