کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صارفین کو اپنے دوستوں کے ایسے مواد تک رسائی ملے گی جو وہ پہلے نہیں دیکھ پائے تھے۔میٹا کی جانب سے نئے فیچر “سٹوری ہائی لائٹس” کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت صارف کے Mutual فالوورز کی وہ اسٹوریز جو صارف نے پہلے نہیں دیکھی ہوں گی، اسٹوریز ٹرے کے آخر میں دکھائی جائیں گی۔میٹا کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی ہمیشہ نئے طریقوں پر کام کرتی رہتی ہے تاکہ لوگوں کو اسٹوریز سے زیادہ کنیکٹ کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ اب صارفین اپنے فالوورز کی اپ ڈیٹس سے محروم نہ رہیں، خاص طور پر جب انسٹاگرام پر ریلز اور اسپانسرڈ پوسٹس کی بھرمار ہو۔نیا فیچر صارفین کو پچھلے ہفتے کی اپ ڈیٹس دیکھنے کی سہولت دے گا، لیکن یہ صرف تب ممکن ہو گا جب صارف اسٹوریز کی ٹرے کے آخر تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فیچر میں وہ اسٹوریز نہیں دکھائی جائیں گی جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں، بلکہ اسٹوری ہائی لائٹس دکھائی جائیں گی۔اس فیچر کی آزمائش ابھی محدود صارفین کے درمیان کی جا رہی ہے، اور اس کا مقصد انسٹاگرام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
انسٹاگرام میں صارفین کی سہولت کیلئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
4