1
پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ہیں۔گرینڈ امن جرگے کے ذرائع کے مطابق، تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور دستخط کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پاراچنار، پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے گزشتہ ڈھائی ماہ سے بند ہیں۔ اس کے علاوہ، اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی کی فراہمی معطل ہے اور پاک افغان سرحد بھی بند ہے۔