کراچی( اباسین خبر)سال 2024 میں بحیرہ عرب میں دو ہوا کے کم دبا بنے اور کراچی کو سمندری طوفان اسنی کے خطرے کا سامنا رہا۔سال 2024 میں سمندری طوفان اسنی کراچی کے ساحل سے ٹکرانے سے بچا، تاہم اس طوفان کے زیر اثر کراچی اور زیریں سندھ میں تیز ہوائیں چلیں، جس سے کمزور املاک کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ، دوسرا ہوا کا کم دبا اکتوبر میں تشکیل پایا، لیکن یہ کراچی کے ساحلی علاقوں سے دور رہتے ہوئے عمان کی طرف بڑھ گیا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق، سمندری طوفان عام طور پر مئی، جون اور اکتوبر، نومبر کے مہینوں میں بنتے ہیں۔ ان کے مطابق، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کو سمندری طوفانوں سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔سال 2024 کے دوران بننے والے سمندری طوفان اسنی اور اکتوبر میں بننے والے ہوا کے کم دبا کے باوجود پاکستان کی ساحلی پٹی محفوظ رہی، تاہم مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
سال 2024 میں کراچی کو سمندری طوفان ’’اسنیٰ‘‘ کے خطرے کا سامنا رہا
1
پچھلی پوسٹ