1
کراچی( اباسین خبر)شہر قائد میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عارف مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ ریلوے پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔