کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کر لیا گیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی نے پہلی بار مقامی طور پر ریل کا انجن تیار کیا ہے، جس میں تین بوگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیرِ تعمیر ریلوے ٹریک کے مکمل ہونے پر افغانستان اپنی تیار کردہ ریل چلائے گا۔افغان سرکاری میڈیا کے مطابق، کابل میں افغانستان اور قازقستان کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ قازقستان کے نائب وزیر نے افغانستان کے ریلوے ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
افغان طالبان حکومت کا مقامی سطح پر ریل کا انجن تیار کرنے کا اعلان
3