کراچی( اباسین خبر) شہر قائد میں پاراچنار واقعے کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق، مین شاہراہ فیصل کو کالا چھپرا کی طرف ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاہم ابوالحسن اصفہانی روڈ، عباسی ٹان، یونیورسٹی روڈ، سماما شاپنگ سینٹر، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی، نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج، نمائش چورنگی اور شارع فیصل چھوٹا گیٹ سے قائدآباد جانے والے راستوں پر دھرنے جاری ہیں۔رات بھر دھرنوں کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متبادل راستوں کا انتظام کیا جا رہا ہے اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ سروس روڈ اور دیگر متبادل راستے اختیار کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔مزید اطلاعات کے مطابق، پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے صورتحال کا جائزہ لیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
کراچی، پارہ چنار واقعے پر احتجاجی دھرنے گزشتہ رات سے جاری
1