لاہور( اباسین خبر)محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے ہیں۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اختیارات پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت منتقل کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیا گیا ہے۔اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق اور اسلحہ ریپئیررز کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو سونپ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسلحہ، بور کی تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کے اختیارات پہلے ہی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض ہو چکے ہیں۔ ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجرا کے تمام اختیارات بھی اب ڈپٹی کمشنرز کو سونپے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس کے بارے میں اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔
پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل
6