مری( اباسین خبر)بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری نے سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنا دیا۔ مری، گلیات، نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری سے قدرتی حسن میں اضافہ ہو گیا، جس سے سیاحوں نے خوب لطف اٹھایا۔آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی پڑی، پونچھ میں بنجوسہ جھیل جم گئی، جبکہ بالائی وادی نیلم میں درجہ حرارت منفی 19 تک گر گیا۔ گلگت بلتستان میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں اوسط درجہ حرارت منفی 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔لہہ میں منفی 9، سکردو میں منفی 8، گوپس میں منفی 7، استور، گلگت اور کوئٹہ میں منفی 5 جبکہ بگروٹ، کالام اور قلات میں منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال، دیر اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 3 رہا۔لاہور میں خشک سردی کا اختتام ہوا اور بارشوں سے سموگ میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل برسے ہیں۔
مری، گلیات، ایوبیہ میں برفباری، قدرتی حسن مزید نکھر گیا
4