4
نگدر کناری( اباسین خبر)آزاد کشمیر کے علاقے نگدر کناری میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سڑک پر جمے ہوئے کورے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد گاڑی دریائے نیلم میں جا گری۔ گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقامی افراد نے جاں بحق سیاحوں کی لاشیں دریا سے نکال لی ہیں، اور پولیس و ریسکیو 1122 کے اہلکار گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔