لاہور( اباسین خبر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یکجہتی، ہمدردی اور مساوات کا قیام ہی ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔انسانی یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انسانی یکجہتی کے ذریعے ہی غربت، ناانصافی اور معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ ممکن ہے، اور حکومت پنجاب انسانی خدمت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام پالیسیاں اور منصوبے انسانیت کی خدمت اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے وقف ہیں، اور ہم ہر طبقے کو ترقی میں شامل کر کے یکجہتی، بھائی چارے اور سماجی انصاف کے اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ وہ ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے دن رات کوشاں ہیں جہاں ہر شخص کو برابری کے مواقع میسر ہوں اور وہ رنگ، نسل، مذہب اور قوم سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے۔
یکجہتی، ہمدردی اور مساوات کا قیام ہی بہتر اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے: مریم نواز
4