16
پشاور( کامرس ڈیسک)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی رک چکی ہے۔مزمل اسلم کے مطابق 2022 کے بعد صنعتی حالات حکومت کے جاری اعداد و شمار سے واضح ہیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق اکتوبر میں صنعتی ترقی کی شرح صرف 0.2 فیصد رہی، جبکہ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں یہ شرح 0.6 فیصد رہی۔انہوں نے کہا کہ اس کم ترقی کو حکومت معاشی بحالی سے جوڑ رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر ملک میں صنعتی ترقی کی شرح 12 فیصد تھی۔