لاہور( سپورٹس ڈیسک)لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ کے ذریعے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ شہر بانو، جو ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں، نے 15 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے طور پر میدان میں اتریں۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محسن کمال نے انہیں ڈیبیو کیپ پہنائی اور کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شہر بانو کو انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ ملائیشیا میں جاری ہے اور کوالالمپور میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی
12