لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی حکام پر سخت تنقید کی ہے اور اپنے استعفے کی وجوہات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ آسٹریلوی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے گلیسپی نے جہاں پاکستان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی، وہیں انہوں نے بورڈ حکام کے رویے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔گلیسپی کا کہنا تھا کہ جب انہیں سلیکشن کمیٹی کے معاملات سے دور کر دیا گیا، تو ان کے اختیارات بہت محدود ہو گئے تھے۔ ان کے مطابق، سلیکشن میں اعتماد میں نہ لینے کی وجہ سے میچ کی پلاننگ کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کو بھی اپنی ناراضی کا ایک اہم سبب قرار دیا۔ گلیسپی نے کہا کہ ان کا کام صرف میچ کے دن کھلاڑیوں کو کیچ پریکٹس کروانے تک محدود ہو چکا تھا، اور اس صورتحال میں انہوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ واپس گھر جا سکیں۔
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی پر سخت تنقید
16