کراچی ( اباسین خبر)الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن پر انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ گلبرگ ٹان کے چیئرمین نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین فاروق نعمت اللہ پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطی، محمد عاصم عباسی نے حافظ نعیم الرحمن کے وکیل کے جواب کے بعد فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ 3 نومبر کو حافظ نعیم الرحمن نے یو سی 5 کے سنگھم گرانڈ میں جماعت اسلامی کی این جی او الخدمت کے آئی ٹی پروگرام میں شرکت کی، جو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی تھی۔اس سے پہلے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے حافظ نعیم الرحمن کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور ان کے وکیل کے جواب پر فیصلہ جاری کیا گیا۔ ان کے علاوہ نصرت اللہ اور فاروق نعمت اللہ پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے ان تینوں رہنماں سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمن سمیت تین رہنماؤں پر جرمانہ عائد کر دیا
31