کراچی( اباسین خبر)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکرٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت ای گورننس سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلی سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے، مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے جس کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہو گا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی تمام محکمے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت
47