8
لاہور( شوبز ڈیسک)نوجوان نسل کے دلعزیز گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر خوبصورت عیدی دی ہے۔ عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی خوبصورت تصویریں شیئر کیں، جن میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں خوبصورت مناظرات کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنے بچوں کی تصویریں بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر میں جوڑا میٹھی عید کے لیے کریم اور سیاہ رنگ کے ملبوسات میں ملبوس ہے۔ عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے میٹھی عید کے موقع پر سامنے آنے والی پسندیدہ پوسٹ قرار دیا جا رہا ہے۔