لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں مقیم افغان خواتین کی تعداد اور ان کی رہائش کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین مقیم ہیں۔تفصیلات کے مطابق، 1828 افغان خواتین بغیر سٹیزن کارڈ کے انحصاری افراد کے طور پر پنجاب میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ سب سے زیادہ افغان خواتین غیرقانونی طور پر راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں 720 افغان خواتین بغیر دستاویزات کے رہ رہی ہیں۔اسی طرح، سب سے زیادہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی خواتین گجرانوالہ میں پائی جاتی ہیں، جن کی تعداد 3398 ہے۔ لاہور میں 296 سٹیزن کارڈ ہولڈر خواتین کے ساتھ ساتھ 419 غیرقانونی افغان خواتین بھی مقیم ہیں۔ریکارڈ کے مطابق، 18 سے 35 سال کی عمر کی 2987 افغان خواتین پنجاب میں موجود ہیں۔ 18 سال تک کی 1915 افغان لڑکیاں بھی رہائش پذیر ہیں، جبکہ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔یہ تفصیلات پنجاب میں افغان خواتین کے بارے میں معلومات کے حصول اور ان کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
پنجاب میں افغان خواتین کی تعداد اور رہائش کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
8