لاہور( ابجوکیشن ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (Global UGRAD) اب مزید جاری نہیں رکھا جائے گا۔ یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے پاکستانی طلبا کو تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتوں کے مواقع فراہم کرتا رہا ہے۔یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فانڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کے مطابق، پروگرام کے اختتام کا یہ فیصلہ خاص طور پر ان طلبا کے لیے مایوس کن ہے جنہوں نے اس سال اس پروگرام کے لیے درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔یو ایس ای ایف پی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ پروگرام ہزاروں طلبا کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا باعث رہا ہے، تاہم پروگرام کے اختتام کے باوجود طلبا کو دیگر تبادلہ پروگراموں اور وظائف کے مواقع کی تلاش جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔یو ایس ای ایف پی نے اس اعلان کو اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا، اور پروگرام کے اختتام کے باوجود طلبا کے تعلیمی خوابوں کے حصول کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
امریکا نے پاکستانی طلبا کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ تبادلہ پروگرام بند کر دیا
11