اورکزئی( اباسین خبر) اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے جس میں نائب تحصیل دار شوکت اور ان کے گارڈ بال بال بچ گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا نائب تحصیل دار کی گاڑی کے قریب ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے فورا بعد بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بھی بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا جب لیوی اہلکاروں کی موبائل گزر رہی تھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اورکزئی میں آئی ای ڈی دھماکا، نائب تحصیل دار بال بال بچ گئے
9