کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے پیسے کمانے کا ایک اور نیا طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔ اب صارفین اپنی فیس بک اسٹوریز پر ملنے والے ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے۔کمپنی نے یہ نیا فیچر عالمی سطح پر ان ڈیجیٹل کرئیٹرز کے لیے پیش کیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے اگر صارفین اپنی ویڈیوز یا ریلز کا کوئی حصہ اسٹوری کی صورت میں شیئر کرتے ہیں تو ان پر ملنے والے ویوز سے بھی آمدنی حاصل کی جا سکے گی۔میٹا کے ترجمان نے کہا کہ فیس بک اسٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع مواد کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا اور اس کے لیے ویوز کی کوئی مخصوص حد ضروری نہیں ہوگی۔ اس نئے پروگرام کا مقصد صارفین کو حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے زیادہ سے زیادہ مواد تیار کریں۔
فیس بک کا نیا فیچر: صارفین اب اسٹوریز پر ویوز سے بھی پیسے کما سکیں گے
5