ممبئی ( شوبز ڈیسک)تمل اداکارہ شروتی نارائنن نے کاسٹنگ کاچ سے متعلق مبینہ ویڈیو کے آن لائن لیک ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ شروتی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کو مزید شیئر نہ کیا جائے کیونکہ یہ صورتحال نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان کے لیے بھی انتہائی مشکل بن چکی ہے۔انہوں نے لکھا، “آپ لوگوں کے لیے یہ مواد صرف مذاق اور تفریح کا ذریعہ ہے، لیکن میرے اور میرے قریبی لوگوں کے لیے یہ ایک بہت ہی مشکل وقت ہے۔ میں بھی ایک لڑکی ہوں، میرے جذبات ہیں اور میرے قریبی لوگوں کے بھی جذبات ہیں۔ آپ اس صورتحال کو بدتر بنا رہے ہیں۔”شروتی نے اپنی پوسٹ میں مزید درخواست کی کہ اس مواد کو “جنگل کی آگ کی طرح نہ پھیلائیں۔”یہ ویڈیو ایک پرائیویٹ آڈیشن کے دوران لی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں استحصال کے موضوع پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ شروتی نارائنن نے اپنے کیریئر کا آغاز تمل ٹی وی سیریلز سے کیا تھا اور انہیں سراگڈیکا آسائی جیسے شوز سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔
عوام کے مذا ق اور تفریح میں مجھے مشکل میں ڈال دیاہے،تمل اداکارہ شروتی نارائنن کا کاسٹنگ کاچ ویڈیو پر ردعمل
6