راولپنڈی( اباسین خبر)ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 29 مارچ کو بھی چھٹی دی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں زیر التوا ضمانت کی درخواستیں عید کے بعد 3 اپریل تک مخر ہو گئیں۔یہ چھٹی تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں اور فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچے کی درخواستوں پر بھی اثرانداز ہوئی۔ اس چھٹی کے باعث خواتین اور بچوں کے لیے عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی ختم ہوگئی۔یاد رہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی، اور تمام ماتحت عدالتیں 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گی۔
ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری، تمام سماعتیں عید کے بعد تک التوا کا شکار
5